لکھنؤ،18اکتوبر(ایجنسی) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) صدر مایاوتی نے آج الزام لگایا کہ وزیر دفاع منوہر پاریکر نے پاکستان مقبوضہ کشمیر (پی او کے) میں محدود فوجی کارروائی (سرجیکل اسٹرائک ) کا کریڈٹ وزیر اعظم نریندر مودی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کو دے کر فوج کی توہین کی ہے۔
محترمہ مایاوتی نے یہاں کہا کہ پاکستان کے قبضہ والے کشمیر میں اندر جا کر دہشت گردوں کے خلاف
اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر کامیاب سرجیکل اسٹرائک کرنے والی فوج کی ہمت اور بہادری کا ملک قائل ہے مگر بی جے پی اور وزیر دفاع فوجی کارروائی کا کریڈٹ مسٹر مودی اور آر ایس ایس کو دے رہے ہیں جو فوج کی سراسر توہین ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی اترپردیش اور کچھ دیگر ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں سرجیکل اسٹرائک کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہے جو اتنا ہی قابل مذمت ہے، جتنا وزیر دفاع فوجی مہم کا کریڈٹ سنگھ جیسی تنظیم کو دے رہے ہیں۔